اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے معروف اداکار خالد بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ خالد بٹ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، خالد بٹ بہت اعلیٰ پائے کے اداکار تھے، مرحوم نے بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ خالد بٹ کے انتقال سے شوبز انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلاءکبھی پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم خالد بٹ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین