وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی پشاور سینٹر کی علاقائی نشریات 24 گھنٹے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا

176

اسلام آباد۔12جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی پشاور سینٹر کی علاقائی نشریات ہفتہ کے 7روز 24 گھنٹے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی پشاور سینٹر کی علاقائی نشریات خیبر پختونخوا کی تمام علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے، یہ نشریات سمندر پار پاکستانیوں کے لئے سیٹلائٹ کے ذریعے قابل رسائی ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ اقدام پی ٹی وی نیشنل کے قیام کے بعد خیبر پختونخوا کے عوام کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل ہے۔ اس نشریات سے مقامی مسائل کے حل اور خیبر پختونخوا کی متحرک ثقافت اور ورثہ کو فروغ دینے کے لئے معلومات، تعلیم اور انفوٹینمنٹ کانٹینٹ کے لئے ایک پلیٹ فارم دستیاب ہوگا۔ اس سے مقامی میڈیا ایکو سسٹم کی تیاری میں بھی مدد ملے گی جو مقامی کمیونٹیز کے مفادات کے لئے بہتر طریقے سے خدمات انجام دے گا۔