وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی علی حمزہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس

127
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا خیرمقدم

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے روزنامہ جنگ سے وابستہ سینئر صحافی برادر علی حمزہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ برادر علی حمزہ خان کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم برادر علی حمزہ خان کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ دے۔(آمین)