- Advertisement -
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الطیف آفریدی مظلوموں کی مضبوط آواز تھے، وہ حق گو اور سچے انسان تھے، ان کے بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔
پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بار روم کے اندر اس طرح کی بہیمانہ کارروائی امن وامان کی سنگین صورتحال کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عبدالطیف آفریدی کی آئین، قانون اور جمہوریت کے لئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=346477
- Advertisement -