وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی فواد خورشید کے انتقال پر اظہار افسوس

376

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پبلک نیوز کے ڈائریکٹر نیوز سینئر صحافی فواد خورشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ فواد خورشید کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم فواد خورشید کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین