وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینئر اینکر کامران یوسف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس او رتعزیت

193
مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر اینکر کامران یوسف کی والدہ کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کامران یوسف اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین