اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف کامیڈین اداکار ماجد جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماجد جہانگیر نے اسماعیل تارا کے ساتھ ڈرامہ ففٹی ففٹی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے انتقال سے ڈرامہ انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔
بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کیلئے ماجد جہانگیر مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ماجد جہانگیر مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)