وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا نیوز ون کے بیورو چیف کاشف رفیق کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

160

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیوز ون کے بیورو چیف کاشف رفیق کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کاشف رفیق اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔