
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرامز اکبر ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے اکبر ملک کے اہل خانہ اور بچوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹی وی کیلئے خدمات پر اکبر ملک مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اکبر ملک ایک پروفیشنل، ہرایک کے ساتھ شفقت اور احترام سے ملنے والی شخصیت تھے۔ وہ ادارے میں اپنی پیشہ ورانہ اہلیت کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے پہچانے جاتے تھے، ان کی وفات قومی ادارے کے لئے بڑا نقصان ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔