اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کرنل راجہ وسیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل راجہ وسیم کا انتقال پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خاندان کا بڑا نقصان ہے جس پر ہم سب بہت رنجیدہ اور افسردہ ہیں۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرنل راجہ وسیم پارٹی کی زبان اور نظریہ کے فروغ کے علمبردار تھے، جبر کی آندھیوں میں بھی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کے موقف کا ڈٹ کر دفاع کیا اور کبھی اپنے نظریات اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔
کرنل راجہ وسیم کی ملک و قوم، جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔