22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے ساتھ...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد۔21دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلح افراد کی جانب سے اینکر پرسن شفا یوسفزئی کے گھر میں گھسنے اور گھریلو ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ بدھ کو اینکر پرسن شفا یوسفزئی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایات کی گئی ہیں۔

انہوں نے شفا یوسفزئی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شفا یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو بتایا کہ واقعہ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھیں، ملزمان نے گھریلو ملازمین پر تشدد کیا اور انہیں دھمکیاں دے کر چلے گئے۔ شفا یوسفزئی نے بتایا کہ ملزمان گھر کے اندر داخل نہیں ہو سکے اور فرار ہو گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کا قلع قمع کیا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں