آدیامان (ترکیہ)۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعہ کو یہاں زلزلہ سے متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر زلزلہ سے متاثرہ خواتین سے گلے بھی ملیں۔
اس موقع پر انہوں نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی بحالی کیلئے ہرممکن مدد فراہم کریں گے۔