وفاقی وزیراطلاعات کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے اردوان سے ملاقات،رجب طیب اردوان کوایک مرتبہ پھرترکیہ کاصدرمنتخب ہونےپرمبارکباد

113
وفاقی وزیراطلاعات کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے اردوان سے ملاقات،رجب طیب اردوان کوایک مرتبہ پھرترکیہ کاصدرمنتخب ہونےپرمبارکباد

انقرہ۔3جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ ایمنے اردوان سے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے رجب طیب اردوان کو ایک مرتبہ پھر ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی ترکیہ کے عوام کا ان پر مسلسل اعتماد کا اظہار ہے، صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ مزید ترقی کرے گا، انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ برادر ملک ہیں، آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔