وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے وا لے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،ترجمان بلوچستان حکومت

278
ترجمان حکومت بلوچستان کی مستونگ میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

کوئٹہ۔1اکتوبر (اے پی پی):ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ،وطن عزیز پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں،

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کیخلاف ہم بلوچستان کی خواتین احتجاج کرتے ہیں، صوبے میں تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، سیلاب کی تباہ کاریاں کے بعد امدادی سرگرمیوں اور اب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ واقعہ کے خلاف ہم بلوچستان کی خواتین بھر پور احتجاج ریکارڈ کراتی ہیں حکومت بلوچستان کا ویژ ن ہے کہ صوبے میں ہرایک کو اس کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سیلاب کی تباہ کاریاں اب بھی جاری ہیں مشکل کی اس گھڑی میں وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کاپیغام ہے کہ کسی متاثرہ شخص کو تنہا چھوڑا ہے اور نہ ہم چھوڑیں گے امدادی سرگرمیوں کے بعد متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات جاری ہیں جس میں صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت , پاک فوج، ایف سی اور غیر سرکاری تنظیمیں بھرپور تعاون کر رہی ہیں۔