اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ”ڈیفیمیشن لاء” کے حوالے سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر سروے کا آغاز کر دیا۔ سروے میں سوال پوچھا گیا ہے کہ ”یہ جانتے ہوئے کہ ڈیفیمیشن لاء اپنی فعالیت کھو چکا ہے، کیا یہ ضروری نہیں کہ جھوٹی اور تہمت پر مبنی خبروں کے تدارک کے لئے نیا قانونی نظام وضع کیا جائے؟ سروے کے آغاز سے 10 منٹ کے اندر تقریباً دو ہزار ووٹ موصول ہوئے جن میں سے 93 فیصد صارفین کا جواب ”ہاں” اور صرف 7 فیصد کا جواب ”ناں” میں تھا۔