اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دلیرانہ فیصلوں نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنی کارکردگی سے عمران کی سیاسی دکانداری ختم کر دی، عمران خان تحریک الزام کی بیسویں سالگرہ پر بھی تحریک الزام کو تحریک انصاف میں نہ بدل سکے،اب احتساب ہوکر رہے گا۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے بالاامتیاز احتساب کے اعلان سے عمران خان کے پاﺅں سے زمین نکل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے دشمن عمران خان جہوریت کی بات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مقابلہ کرنے والے عمران کو اب لینے کے دینے پڑ رہے ہیں۔