لاہور ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہموجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا اور تین سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کردیا ، عمران خان نے موٹر وے کی جو خوبیاں آج بتائیں وہ نواز شریف کہیں برس پہلے بتا چکے ہیں ‘تخریبی قوتوں کو اب بھی پہلے ہی کی طرح …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی عالمی ٹیکسٹائل ایشیاءنمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعدازں میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہموجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا اور تین سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کردیا ، عمران خان نے موٹر وے کی جو خوبیاں آج بتائیں وہ نواز شریف کہیں برس پہلے بتا چکے ہیں ‘تخریبی قوتوں کو اب بھی پہلے ہی کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،الطاف حسین نے ملک کے خلاف بات کی اب ان کے اپنوں میں بھی ان کا کوئی نام لیوا نہیں اس سے زیادہ عبرت اور کیا ہو سکتی، عمران خان کو سپریم کورٹ میں جانے کے بعد دھرنے کی کیا ضرورت ہے‘ عوام دھرنوں اور احتجاج کی بجائے نمائش اور تجارتی سرگرمیاں چاہتے ہیں، علاقائی استحکام کےلئے سارک کانفرنس کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں،وہ ہفتہ کو یہاں ایکسپو سنٹر میں 16 ویں عالمی ٹیکسٹائل ایشیاءنمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،








