لندن ۔ 18 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں ، سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں پی ٹی آئی والوں کی ہیں،تحقیقات ہوئیں تو عمران خان بھی لپیٹ میں آئیں گے اس لئے وہ ٹی او آرز پر اتفاق رائے ہونے نہیں دے رہے، پاکستان کا سیاسی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لندن ۔ 18 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں ، سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں پی ٹی آئی والوں کی ہیں،تحقیقات ہوئیں تو عمران خان بھی لپیٹ میں آئیں گے اس لئے وہ ٹی او آرز پر اتفاق رائے ہونے نہیں دے رہے، پاکستان کا سیاسی نظام پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،اس کو دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ہیتھرو ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ لندن میں وزیر اعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔








