اسلام آباد ۔ 07 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان احتساب تحریک چلانے سے پہلے اپنے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ اور الیکشن کمیشن میں چندے کے ھیر پھیر کا جواب دیں، عمرا ن خان عوام کی خدمت کی ایجنڈے پر توجہ دیں ورنہ 2018 کے انتخابات میں ان کی سیاست کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کی متخلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان احتساب تحریک چلانے سے پہلے اپنے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ اور الیکشن کمیشن میں چندے کے ھیر پھیر کا جواب دیں، عمرا ن خان عوام کی خدمت کی ایجنڈے پر توجہ دیں ورنہ 2018 کے انتخابات میں ان کی سیاست کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، 23برس تک آف شورکمپنیاں چھپانے والے عمران خان احتساب کی تحریک چلانے کا جواز کھو چکے ہیں، بینکوں سے قرضے ہڑپ کرنے والے خان صاحب کے دائیں اور بائیں کھڑے ہیں ،سڑکوں پر احتجاج سے نہ صرف بجلی اورتوانائی کے منصوبے تاخیر کا شکار ہونگے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوں گی ، انتشار سے امن اورپاک چین اقتصادی راہداری کے دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا،عوام اوربین الاقوامی ادارے موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کردہ منصوبہ جات کی شفافیت کا اعتراف کررہے ہیں








