وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا دارا پور اور چک شادی میں عوامی اجتماعات سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ کے عوام کو پینے کا صاف پانی اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں گے ۔اتوار کو جہلم کے علاقے دارا پور اور چک شادی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے مجھ پر مکمل …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ کے عوام کو پینے کا صاف پانی اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کئے جائیں گے ۔اتوار کو جہلم کے علاقے دارا پور اور چک شادی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اب ان کے ساتھ مشاورت کے بعد علاقہ کی ترقی کیلئے جامع حکمت عملی تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنڈ دادن خان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔