اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ عمران خان کے ذہنی دیوالیہ پن کی نشانی ہے، وہ جمہوری اداروں کے ذریعے عوامی جذبات پیش کرنے کی بجائے ان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کا …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ عمران خان کے ذہنی دیوالیہ پن کی نشانی ہے، وہ جمہوری اداروں کے ذریعے عوامی جذبات پیش کرنے کی بجائے ان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کے جنگی جنون کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے منتخب اراکین کی رائے اور تجاویز حاصل کرنے کیلئے بلایا گیا ہے۔ عمران خان کے رویے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ قومی معاملات کی اہمیت کو سمجھنے سے محروم ہیں ۔جب قوم کے نمائندے سنجیدہ مسائل پر سرجوڑ کر اکٹھے بیٹھے تھے تو عمران خان نتھیا گلی میں سیر سپاٹے اور موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاسی رنجشوں اور سیاسی مفادات کو کشمیر کاز سے الگ رکھیں۔








