اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں انتخابات میں کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف ، وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے تین سالہ ٹریک ریکارڈ کو جاتا ہے، کشمیری عوام نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ اپنا مستقبل وابستہ کرلیا ، ملک میں تبدیلی اور خوشحالی اور ترقی …
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں انتخابات میں کامیابی کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف ، وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے تین سالہ ٹریک ریکارڈ کو جاتا ہے، کشمیری عوام نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ اپنا مستقبل وابستہ کرلیا ، ملک میں تبدیلی اور خوشحالی اور ترقی کو ووٹ دیا، ریفرینس دائر کرنے والوں کو اپنے ان اداروں پر اعتماد کرنا چاہےے اور ان کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہےے، جب تک فیصلہ نہیں آتا سڑکوں پر آنا بے معنی ہے، آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے، آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گا کیونکہ نا صرف ہم اپنے ہمسائیوں بلکہ پوری دنیا کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں اور پوری دنیا کو اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہےے۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں وزیراعظم محمد نوازشریف کے موقف میں تسلسل رہا ہے اور انہوں نے بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے ساتھ ملاقات میں انہیں کشمیر پرمذاکرات کے لئے قائل کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف تمام مسائل کے حل کیلئے سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں اور بھارت کو بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہوگا۔ پرویز رشید نے کہا کہ اب وقت تبدیل ہوچکا ہے اور بھارت کو کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینا ہوگا۔








