
اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کسی بھی کامیاب جمہوری نظام کے لئے قانون کی حکمرانی اہم ہوتی ہے ،ملکی اداروں کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں،بطور ادارہ طاقتور اور آزاد عدلیہ ضروری ہے ۔وہ جمعہ کومقامی ہوٹل میں پہلی برکلے لاءکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ججوں کی تعیناتی اور ان کی برخاستگی کا طریقہ کار مشکل ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم حقائق پر رہتے ہوئے معاملات حل نہیں کر سکتے تو عدالتیں اپنا کام کرتی ہیں۔