وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا پریس کانفرنس سے خطاب

119
APP47-31 ISLAMABAD: December 31 – Federal Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad Hussain addressing press conference. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے جہموری دور حکومت میں سندھ میں گورنر راج کا جواز نہیں اور نہ ہی وفاق سندھ میں تبدیلی کے عمل میں مداخلت کر رہا ہے، جعلی اکائونٹس سکینڈل میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کو مشورہ ہے کہ وہ عہدے سے استعفی دیدیں، دوسری صورت میں سندھ اسمبلی انھیں ہٹا دے گی، وفاقی حکومت کے دو وزراء نے اخلاقی طور پرصرف الزام پر کابینہ سے استعفی دیا تھا ،اسمبلی کے ممبران کا انتخاب کرنا عوام کا میینڈیٹ اور وزیر اعلی کو تبدیل کرنے کا مینڈیٹ صوبائی اسمبلی کے پاس ہوتا ہے، سندھ اسمبلی کے پیپلز پارٹی سمیت دیگر ایم پی ایز کا وزیراعلی سندھ کی تبدیلی کے لئے دبائو ہے، گدھ اور گیڈرسندھ حکومت کے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں، سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے اربوں روپے تعمیر و ترقی پر خرچ ہونے کی بجائی اومنی گروپ اور جعلی اکائونٹس کے زریعے زرداری سسٹم میں منتقل ہوئے ہیں، زرداری اور نواز شریف کی سیاست کے لئے کرپشن کی تعریف کو تبدیل کر کے کرپشن کو حلال قرار دینا پڑے گا، احتساب کا عمل اسی تیزی سے جاری رہے گا، کرپشن کی تحقیقات سے شفافیت آئے گی اور ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا، اصغر خان کیس جمہوری دور میں بدترین مثال ہے، اس کی کارروائی آگے بڑھانے کے لئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کریگا،نیا سال 2019 سیاسی تاریخ کا روشن باب ہوگا