وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی عاصم اعجاز خواجہ کو ہاورڈ کینیڈی سکول کے سینٹر فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں بطور فیکلٹی ڈائریکٹر تعیناتی پر مبارکباد

104

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے عاصم اعجاز خواجہ کی ہاورڈ کینیڈی سکول کے سینٹر فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ میں بطور فیکلٹی ڈائریکٹر تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔ وفاقی وزیر نے ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر پاکستان نے دو دہائیاں ضائع نہ کی ہوتیں اور اس دوران انتہا پسندی کا سامنا نہ کیا ہوتا تو آج عاصم خواجہ پاکستان کی اقتصادی بحالی کےلئے کام کرنے والی خصوصی ٹیم کا حصہ ہوتے۔