وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی حافظ فرحت عباس کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر ہونے پر مبارکباد

119

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے حافظ فرحت عباس کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حافظ فرحت عباس کی تقرری سے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی حکومت میں نمائندگی کو تقویت ملے گی اور ورکرز کو یہ احساس ہوگا کہ وہ فیصلہ سازی میں بھرپور شریک ہیں۔