لاہور۔یکم مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کو بینکوں کو پیسے واپس کرنے ہوں تو غریب ترین اور بیرون ملک پیسے بھیجنے ہوںتو امیر ترین، عمران خان کی دونوں اے ٹی ایم مشینوں نے رقم بھجوانے کا اعتراف کیا، عمران خان کو اپنی بغل میں کھڑا مجرم نظر نہیں آتا، ہمارا فرانزک آڈٹ بینظیر اور مشرف دور میں ہو چکا جن کا ڈی این اے ہونا ہے وہ فکر کریں، وزیراعظم کے بچے اپنی خوشی سے بیرون ملک نہیں گئے مشرف کے جبرنے انہیں پاکستان آنے سے روکا،پرانے جھوٹوں کو قبروں سے نکال کر زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عمران خان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مارینگے تو ایسے جواب آئیں گے جو انہیں چکنا چور کر دیں گے