اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے براڈ شیٹ کا معاملہ سینیٹ کی کمیٹی آف دی ہول میں زیر غور لانے کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کا معاملہ ایوان میں زیر بحث آنا چاہئے تاکہ پوری قوم کو سچ کا پتہ چل سکے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی کے نکتہ اعتراض پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وہ سینیٹر جاوید عباسی کی اس تجویز سے اتفاق کرتے ہیں کہ سینیٹ کی کمیٹی آف دی ہول بنائی جائے اور یہ معاملہ سینیٹ میں زیر بحث لایا جائے تاکہ پوری قوم کو سچ کا پتہ چل سکے۔