اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اقتدار سے محرومی نے اپوزیشن کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے ‘ استعفےدینے میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کا جلسے منسوخ کرنا ثابت کرتا ہے کہ یہ’’سیاسی کنفوژڈ‘‘ ہیں ‘پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم بالخصوص مسلم لیگ (ن)کے ذاتی مفاد کے تحفظ کےایجنڈے کومسترد کردیا ہے ۔ پیر کو اپنے ایک بیان وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ جان لیں کہ عوام کرپشن کی حمایت میں نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں ‘عمران خان کی کرپٹ نظام اور اس کے بینیفشرز کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بغض عمران میں یہ لاکھ جتن کر لیں ‘عوام ان کی کسی تحریک کے ساتھ نہیں اورنہ ہی ہوں گے