وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت

220

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور ترقی کو نشانہ بنانے والے اپنے مذموم عزائم میں ناکام و نامراد رہیں گے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی زندگیوں کا تحفظ کرنے والے اور حملے کو ناکام بنانے والے ہمارے قابل فخر ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت، غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔