اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی، امید ہے صحافیوں کی نومنتخب قیادت اپنے پیشے اور ساتھی صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی اور حکومت اور صحافیوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ان خیالات …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازکانیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے گی، امید ہے صحافیوں کی نومنتخب قیادت اپنے پیشے اور ساتھی صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی اور حکومت اور صحافیوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے نیشنل پریس کلب کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب میں صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کے انتخاب کا معیار بہت اعلیٰ ہے، امید ہے نو منتخب قیادت اپنے پیشے اور ساتھی صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد اور عزت سے بہت سارے مشکل مسائل بھی حل ہو جایا کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرے والد احمد فراز مرحوم کیلئے عزت و احترام کے جذبات رکھنے پر صحافی برادری کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ صحافی برادری کی امنگوں پر پورا اتروں، صحافیوں کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کے حل ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔









