ڈیزل کی قیمت میں 3.74 روپے اضافہ، پٹرول 3.13 روپے فی لٹر سستا

ڈیزل کی قیمت میں 3.74 روپے اضافہ، پٹرول 3.13 روپے فی لٹر سستا

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 5 ستمبر سے 7 ستمبر کے لیے ڈیزل کی قیمت میں اضافے اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ،

جس کے بعد نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعہ) رات 12 بجے سے ہوگا۔