چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام "شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ) کی نشریات کے آغاز کی سترویں سالگرہ پر ایک سمپوزیم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن
چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام "شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ) کی نشریات کے آغاز کی سترویں سالگرہ پرسمپوزیم

مزید خبریں
بیجنگ۔4ستمبر (اے پی پی):چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام "شیاؤ لابا” (لٹل ٹرمپٹ) کی نشریات کے آغاز کی سترویں سالگرہ پر ایک سمپوزیم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لئی نے اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا تہنیتی پیغام پڑھا اور خطاب کیا۔شرکاء نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا خصوصی تہنیتی پیغام یہ عکاسی کرتا ہے کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی بچوں کی نشونما کوبہت اہمیت دیتی ہے اور بچوں کے لیے ثقافت و فنون کے کام کی بے انتہا قدر کرتی ہے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اخلاقیات، ذہانت، جسمانی تندرستی اور جسمانی مزدوری کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ سوشلسٹ بلڈرز اور جانشینوں کی پرورش کرنے میں مزید کردار ادا کرتے رہیں گے،چین کی قدیم اور دور حاضر کی ثقافت کو بروئے کار لاتے ہوئے مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بچوں کے لیے بامعنی اور دلچسپ فنون و ادب کے شاہکار تخلیق کرتے رہیں گےتاکہ روح کی بہترین غذا کے ذریعے بچوں کی صحت مند نشونما کو یقینی بنایا جا سکے۔
شرکاء کا یہ ماننا تھا کہ ہر سطح کی پارٹی تنظیموں اور حکومتوں کو خاندان، سکول اور معاشرے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے بچوں کی صحت مند پرورش کے لیے مزید بہتر ماحول پیدا کرنا چاہیئے۔







