عوامی نیشنل پارٹی کا پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر و صوبائی ایڈوائزر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن میاں افتخار حسین نے مرکزی اجلاسوں کے فیصلوں کی روشنی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے

پشاور۔ 04 ستمبر (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر و صوبائی ایڈوائزر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن میاں افتخار حسین نے مرکزی اجلاسوں کے فیصلوں کی روشنی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔ اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد مصطفی خان کمیٹی کے چیئرمین جبکہ عمیر ارباب سیکرٹری ہوں گے۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں اشرف علی، حمزہ کمال اور شہاب عالم شامل ہیں۔ کمیٹی صوبہ بھر میں یونٹس کی سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیوں کی تشکیل، ممبرسازی اور تنظیم سازی کی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے امید ظاہر کی کہ آرگنائزنگ کمیٹی صوبہ بھر میں تنظیم کی یونٹ سطح تک فعالیت اور مؤثر ممبرسازی کو تیزی سے آگے بڑھائے گی اور صوبہ بھر میں تنظیم نو کا عمل جلد مکمل کرے گی۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ہماری طلبہ سیاست اور جمہوری جدوجہد کی ایک اہم قوت ہے،توقع ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی صوبہ بھر میں تنظیمی سرگرمیوں کو بحال کرتے ہوئے ایک مضبوط، فعال اور متحرک پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تشکیل کے لیے بھرپور توانائیاں بروئے کار لائے گی۔