اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے موٹروے پر دوران سفر خاتون کی بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھناؤنی حرکت کرنے والے سیاہ کردار قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ یہ درندے قانون کے مطابق سزا پائیں گے۔ متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔