اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نےگلشن ِ اقبال کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہر ا دْکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے دھماکہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دْعا کی۔