اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ جمعرات کی اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔