35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی مختلف ٹی وی...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ماضی میں کرپشن ختم کرنے کی آڑ میں سیاست اور سیاست کی آڑ میں کرپشن کی جاتی تھی، اب وہ دور نہیں رہا، مشرف دور میں ایسا کام ہوا کہ کسی کو کرپشن کا ریکارڈ ہی نہیں مل سکا، کوئی ایسا قانون اور احتساب کا عمل واضح کرنا چاہیے جو سب کےلئے قابل قبول ہو، کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ہماری حکومت کا قومی ایجنڈا ہے‘ کرپشن کے خاتمے کےلئے ملک میں جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پارلیمنٹ کو سرجوڑ کر بیٹھنا چاہیے‘ کوئی ایسا قانون اور احتساب کا عمل واضح کرنا چاہیے جو سب کےلئے قابل قبول ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1596

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں