وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ”ون بیلٹ ون روڈ“ تصویری فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کردیا نمائش کا انعقاد پاکستان اور چین کے عوام کے مابین ثقافتی و برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے دوطرفہ تعلقات کو مزید ٹھوس اقتصادی بنیادیں فراہم ہوں گی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 22 اپریل …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ”ون بیلٹ ون روڈ“ تصویری فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ”ون بیلٹ ون روڈ“ تصویری فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کردیا
نمائش کا انعقاد پاکستان اور چین کے عوام کے مابین ثقافتی و برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، پاک چین اقتصادی راہداری سے دوطرفہ تعلقات کو مزید ٹھوس اقتصادی بنیادیں فراہم ہوں گی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں مسلمانوں کے رسوم و رواج کی عکاسی پر مشتمل ”ون بیلٹ ون روڈ“ تصویری فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش کا اہتمام پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ اور نینگسیا اسلامک فرینڈ لی کونسل نے نمل یونیورسٹی کے تعاون سے جمعہ کو یہاں یونیورسٹی کمپیس میں کیا۔ اس موقع پر چینی سفارتخانہ کے ناظم الامور چاﺅلی جیان اور نینگسیا اسلامک فرینڈلی کونسل کے سربراہ ہی لیانگ جی بھی موجود تھے۔








