وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی گکھڑ منڈی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

173

گکھڑ منڈی ۔ 23 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کسی بھی پیپرز پرکوئی نام نہیں ہے، عمران خان اپنی عادت کے مطابق جھوٹ بول رہے ہیں، عمران خان پہلے ہر جگہ سپریم کورٹ کے کمیشن کا مطالبہ کر رہے تھے اب کمیشن سے بھاگ رہے ہیں، عمران خان کمیشن سے خوفزدہ ہیں کیونکہ خان صاحب اور ان کے ساتھیوں کی داڑھیوں میں تنکے ہیں، عمران خان پہلے اس کے ٹی او آرز پڑھ لیں جو انہوں نے ابھی تک نہیں پڑھے، کمیشن کی تحقیقات کے بعد پاکستان سے الزامات اور جھوٹ کی سیاست دفن ہو جائے گی، عمران اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جلسوں میں لوگوں کو بتائیں کہ وہ لندن میں ایک پاکستانی کی مخالفت کر رہے ہیں۔