وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز انصاف پر مبنی نہیں ، ان میں صرف اور صرف وزیراعظم کو مجرم قرار دینے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز انصاف پر مبنی نہیں ، ان میں صرف اور صرف وزیراعظم کو مجرم قرار دینے اور اپنے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اخلاقیات کا تقاضا تو یہ تھا کہ اپوزیشن اپنے تیار کردہ ٹی او آرز سب سے پہلے ہم تک پہنچاتی اور بعد میں میڈیا کے حوالے کرتی مگر افسوس ہے کہ 24 گھنٹے سے ان ٹی او آرز کا تذکرہ میڈیا پر ہو رہا ہے اور حکومت کو ابھی تک نہیں پہنچائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کی جو تشریح کی گئی ہے ان میں ظاہر کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے تمام جرائم کئے ہیں، صرف تحقیقات ہونی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ٹی او آرز سیاست کا حصہ تو ہو سکتے ہیں مگر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتے ۔ اپوزیشن نے اپنے ٹی او آرز میں وزیراعظم کو نشانہ بناتے ہوئے واضح طور پر لکھا ہے کہ وزیراعظم کا مطلب نواز شریف ہے۔

Leave a Reply