وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خصوصی گفتگو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خصوصی گفتگو لاہور۔20 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے صحافتی اداروں کی درخشاں تاریخ ہے جنہوں نے ملک کو سنوارنے کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا‘ امید ہے 7 نیوز بھی اعلیٰ صحافتی اقدار کے فروغ کا فریضہ سرانجام دے …

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خصوصی گفتگو
لاہور۔20 مئی(اے پی پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے صحافتی اداروں کی درخشاں تاریخ ہے جنہوں نے ملک کو سنوارنے کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا‘ امید ہے 7 نیوز بھی اعلیٰ صحافتی اقدار کے فروغ کا فریضہ سرانجام دے گا۔ وہ جمعہ کو ٹی وی چینل 7 نیوز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر نے7 نیوز کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیون نیوز پاکستان کے لوگوں کو مایوسی سے نکالنے ‘ امید کی روشن کرن دکھانے ‘ مستقبل پر ایمان پختہ کرنے‘ آنیوالی نسلوں کو اےسے پاکستان جس میں لوگ پیار‘ محبت اور امن کو فروغ دیں کی جھلک دکھانے کا فریضہ سرانجام دے گا تو نہ صرف ملک ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو گا بلکہ معاشرہ بھی ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ صحافت مضبوط ہو گی تو جمہورےت مضبوط ہو گی، عمران خان کی طرف سے جلسے مےں نےا گانا لانے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ اس مےں سوال کرنے اور جواب دینے کی بھی اجازت ہوتی ہے، جمہوریت میں شوروغل ہوتا ہے جو معاشرہ کو مضبوط کرتا ہے اور اصلاح کی طرف لے جاتا ہے۔

Leave a Reply