اسلام آباد ۔ 5 جون(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کی درسگاہوں سے ہمیشہ امن کا پیغام ملا اور خانقاہوں سے سکون، امن اور محبت ملتی ہے، اسلام کے امن کے پیغام کو مجروح کیا گیا، وطن عزیز کے چپے چپے سے شرپسندوں کا صفایا کریں گے، ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو ختم کیا ہے مگر …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا مسلم لیگ (ن) علماءمشائخ ونگ کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جون(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کی درسگاہوں سے ہمیشہ امن کا پیغام ملا اور خانقاہوں سے سکون، امن اور محبت ملتی ہے، اسلام کے امن کے پیغام کو مجروح کیا گیا، وطن عزیز کے چپے چپے سے شرپسندوں کا صفایا کریں گے، ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو ختم کیا ہے مگر انتہاپسندانہ سوچ کو خانقاہوں کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے اور نظریاتی ضرب عضب کے ذریعے اسلام کا صحیح تشخص اجاگر کرنا ہے، مسلم لیگ (ن) کا پرچم جو خانقاہوں کے ذریعے پاکستان میں لہرایا گیا تھا اب مظفر آباد میں بھی خانقاہوں سے ہونے والی دعاﺅں سے لہرایا جائے گا، کوہالہ پل کے دونوں اطرف یہ پرچم لہرائے گا اور امن قائم ہوگا اور لوگ امن اور سکون کی زندگی گزار سکیں، عمران خان کے جلسوں میں خالی کرسیاں ان کا سیاسی مستقبل واضح کر رہی ہیں۔








