عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور جمہوریت، قومی اداروں اور معیشت کی مضبوطی کیلئے قومی اتحاد اور ہم آہنگی ضروری ہے، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو ایک پرامن اور ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر آگے لے کر جائیں، محاذ آرائی کے بجائے ایک دوسرے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، حکومتوں کے انتخاب اور تبدیلی کا کام ووٹرز پر چھوڑ دینا چاہئے،ہم …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور جمہوریت، قومی اداروں اور معیشت کی مضبوطی کیلئے قومی اتحاد اور ہم آہنگی ضروری ہے، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو ایک پرامن اور ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر آگے لے کر جائیں، محاذ آرائی کے بجائے ایک دوسرے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، حکومتوں کے انتخاب اور تبدیلی کا کام ووٹرز پر چھوڑ دینا چاہئے،ہم نے عوامی فلاحی منصوبوں میں ہمیشہ شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 25 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور جمہوریت، قومی اداروں اور معیشت کی مضبوطی کیلئے قومی اتحاد اور ہم آہنگی ضروری ہے، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو ایک پرامن اور ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر آگے لے کر جائیں،محاذ آرائی کے بجائے ایک دوسرے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں حکومتوں کے انتخاب اور تبدیلی کا کام ووٹرز پر چھوڑ دینا چاہئے اور اپنا قیمتی وقت سماج دشمن عناصر کے خاتمہ، امن کی بحالی اور خوشحالی پر صرف کرنا چاہئے۔ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید اپوزیشن کا حق ہے تاہم اپوزیشن کو ترقیاتی عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے، ہمیں ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں، کامیابی ہمارا مقدر اور منزل قریب ہے اگر ہم اسی جذبہ کے تحت اپنے سفر کو جاری رکھیں تو چند عناصر ہمارے مقصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت میں یقین رکھتی ہے اور اس کا ثبوت ہمارے پچھلے دور اقتدار ہیں، پاکستان نے 1998 میں چھ ایٹمی دھماکے کئے لیکن حکومت کو برطرف کردیا گیا۔








