وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید کا ”رائزنگ پاکستان وژن 2025ء ”کی تقریب سے خطاب

190

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ ہمیں کنٹینر کے بجائے جنریٹر کے فلسفہ اور حکمت عملی والی سیاست کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے ترقی، خوشحالی اور روشنی کے سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو وژن 2025ءکے حوالہ سے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کیلئے تقسیم ایوارڈز کی تقریب ”رائزنگ پاکستان وژن 2025ء سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کنٹینر کی سیاست کی ضرورت نہیں جو قوم کو ترقی اور خوشحالی کے سفر سے روکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر رائزنگ پاکستان وژن 2025ءکے تحت تعلیم، تہذیب و ثقافت، توانائی، فنون لطیفہ، زراعت، صحت، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سماجی خدمات، انٹرپرینیورشپ، ایجادات، سائنس، بائیو ٹیکنالوجی اور ایمرجنگ سائنس میں نمایاں خدمات پیش کرنے والوں کو ایوارڈز دیئے گئے۔ یہ تقریب ”وژن پاکستان 2025ء کے 2 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی۔ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے وژن 2025ءکیلئے ڈیجیٹل مہم کا بھی افتتاح کیا۔