وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کا پہلا مسلم ملک ہے جس نے مسلح بغاوت کو جمہوری طاقت کے ساتھ نمٹا ہے جو پوری مسلم دنیا کیلئے نیک شگون ہے اور ترکی اس بات کیلئے مبارکباد کا مستحق ہے، پاکستان کے عوام نے چار مرتبہ مارشل لاءکا سامنا کیا لیکن ایسا کوئی بھی شخص …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ترکی دنیا کا پہلا مسلم ملک ہے جس نے مسلح بغاوت کو جمہوری طاقت کے ساتھ نمٹا ہے جو پوری مسلم دنیا کیلئے نیک شگون ہے اور ترکی اس بات کیلئے مبارکباد کا مستحق ہے، پاکستان کے عوام نے چار مرتبہ مارشل لاءکا سامنا کیا لیکن ایسا کوئی بھی شخص آپ کو نہیں ملے گا جو آمریت کا نفاذ چاہتا ہو، پاکستان کی قوم جمہوریت کےلئے متحد ہے ، جمہوریت سے ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،آمریت کے مقابلہ میں جمہوریت نے ہی پاکستان کو آئین دیا ہے جو آج بھی وفاق کی سلامتی اور ہمارے اتحاد کی نمائندگی کرتا ہے، جمہوریت نے پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply