وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

143

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کوئی نئی بات نہیں‘ یہ سارے وہ الزامات ہیں جو پچھلے 25,20 برس سے بار بار دہرائے جاتے رہے اور غلط ثابت ہوتے رہے‘ کسی بھی الزام کا تعلق نواز شریف کے دور حکومت کے کسی منصوبے سے متعلق نہیں بلکہ ان کے نجی کاروبار سے ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ محمد نواز شریف تین مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں اور انہوں نے اپنے ہر دور حکومت میں اربوں ڈالر کے تعمیر و ترقی کے منصوبے مکمل کئے۔ عمران خان جو ان کی دشمنی میں ہر حد عبور کر چکے ہیں