وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا سینئر صحافی زاہد ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

185

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکا سینئر صحافی اور روز نامہ ”پاکستان آبزرور“ کے چیف ایڈیٹر زاہد ملک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے میدان میں ان کی خدمات اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مشکل سے پُر ہوگا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔