وفاقی وزیر اطلاعات کی پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

127

اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کا ارتکاب کرنے والے امن و ترقی کے دشمن ہیں۔منگل کویہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کے دشمنوں کے عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مادر وطن سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔