وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز گروپ کے وفد کی ملاقات

93
APP74-21 ISLAMABAD: December 21 – Federal Minister for Information and Broadcasting, Chaudhry Fawad Hussain in a meeting with RIUJ delegation. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) ورکرز گروپ کے وفد نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کو پی ایف یو جے ورکرز گروپ کے صدر پرویز شوکت نے صحافیوں کے مسائل سے متعلق بریف کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اظہار رائے کے بنیادی اور آئینی حقوق پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہاہے، اور میڈیا اور عوام کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ کی نمائندگی نجی شعبہ سے ہوگی جو آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیا ویج بورڈ تشکیل دیا ہے جس کا پہلا اجلاس 27 دسمبر کو ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سے وابستہ پروفیشنلز کی استعداد سازی کے لئے تربیتی کورسز کے انعقاد کی تجویز بھی ہے۔